اسرائیل کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے ناممکن کو ممکن بنائیں گے، لبنان

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے، کیونکہ جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے باوجود لڑائی ختم نہیں ہو سکی

بیروت ۔19مئی (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے، کیونکہ جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے باوجود لڑائی ختم نہیں ہو سکی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر جوزف عون نے جاری ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کے لیے لبنان نے جو فریم ورک مقرر کیا ہے اس میں اسرائیلی انخلا، جنگ بندی، سرحد پر فوج کی تعیناتی، بے گھر افراد کی واپسی اور اقتصادی امداد شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے عہدے اور ذمہ داری کے تحت میرا فرض ہے کہ میں ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کروں اور کم سے کم نقصان والے راستے کا انتخاب کروں تاکہ لبنان اور اس کے عوام کے خلاف جنگ روکی جا سکے۔ لبنانی صدر جوزف عون کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں متعدد حملے کیے۔

مزید خبریں