کلین انرجی میں خدمات پر سعودی سائنسدان نے گلوبل انوویشن ایوارڈ جیت لیا

ریاض ۔19مئی (اے پی پی):کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے سعودی محقق نے کلین انرجی اور پائیداری کے حل میں خدمات کے باعث اہم انٹرنیشنل انوویشن ایوارڈ جیت لیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ڈاکٹر ماجد العواد کاکسٹ میں جوائنٹ سینٹر آف ایکسیلینس فار نینومٹیریلز فار کلین انرجی ایپلی کیشنز میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتے ہیں۔انہیں گلوبل انوویشن انسٹیٹیوٹ کی …

ریاض ۔19مئی (اے پی پی):کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے سعودی محقق نے کلین انرجی اور پائیداری کے حل میں خدمات کے باعث اہم انٹرنیشنل انوویشن ایوارڈ جیت لیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ڈاکٹر ماجد العواد کاکسٹ میں جوائنٹ سینٹر آف ایکسیلینس فار نینومٹیریلز فار کلین انرجی ایپلی کیشنز میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتے ہیں۔انہیں گلوبل انوویشن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ڈسٹنگوئشڈ انوویٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ معاشرے کے لیے فائدہ مند ایجادات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ انوویشن کے میدان میں دنیا کا معتبر ترین اعزاز شمار کیا جاتا ہے۔ سنہ 2025 کے ایڈیشن کے لیے 26 ممالک سے 1476 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 10 کیٹیگریوں میں 100 فاتحین کو سلیکٹ کیا گیا جبکہ 30 امیدواروں کو ڈسٹنگوئشڈ انوویٹر کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔العواد کو ماحولیاتی ٹیکنالوجی اور جدید مٹیریل ریسرچ میں کئی اقدامات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے جس میں پیورسکائی نامی ماحولیاتی ٹیک کمپنی بھی شامل ہے جو ہوا سے پانی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی پر کام کرتی ہے تاکہ بنجر اور خشک علاقوں میں زراعت اور شجرکاری کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں