امریکا نے جنوبی کوریا کو ایم ایچ-60 آر بحری ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت اور اے ایچ-64 ای اپاچی ہیلی کاپٹروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی

امریکا نے جنوبی کوریا کو ایم ایچ-60 آر کثیرالمقاصد بحری ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت اور اے ایچ-64 ای اپاچی ہیلی کاپٹروں کی اپ گریڈیشن پروگرام کی منظوری دے دی ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

واشنگٹن۔19مئی (اے پی پی):امریکا نے جنوبی کوریا کو ایم ایچ-60 آر کثیرالمقاصد بحری ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت اور اے ایچ-64 ای اپاچی ہیلی کاپٹروں کی اپ گریڈیشن پروگرام کی منظوری دے دی ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مجوزہ معاہدے سے ایشیائی اتحادی جنوبی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔یونہاپ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے حکومت سے حکومت کے درمیان غیر ملکی فوجی فروخت کے ممکنہ معاہدوں کی منظوری کا اعلان کیا جن کی مالیت ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹر منصوبے کے لیے تقریباً 3 بلین ڈالر جبکہ اپاچی اپ گریڈ پروگرام کے لیے 1.2 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں