روسی صدر 2 روزہ دورے پر چین روانہ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن2 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

ماسکو۔19مئی (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن2 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ اردو نیوز نے امریکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن منگل اور بدھ کو چین کے دورہ پر ہوں گے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ اہم بین الاقوامی و علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ عین اس روز ہو رہا ہے جب25 سال قبل 2001 میں چین اور روس کے درمیان دوستی کا معاہدہ ہوا تھا۔ روسی صدر نے چین کا آخری دورہ ستمبر 2025 میں کیا تھا اور اس وقت تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی اور دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کو 80 سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت کے دوران فوجی پریڈ بھی دیکھی تھی اور صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی۔

مزید خبریں