امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے1.7 بلین ڈالر کے ایک فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ایسے اتحادیوں کو معاوضہ فراہم کرنا ہے
امریکا، ٹرمپ انتظامیہ کا 1.7 بلین ڈالر کے ’’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘‘ کے قیام کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن۔19مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے1.7 بلین ڈالر کے ایک فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ایسے اتحادیوں کو معاوضہ فراہم کرنا ہے جو خود کو غیر منصفانہ تحقیقات اور مقدمات کا نشانہ سمجھتے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق 1.776 بلین ڈالر مالیت کا’’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘‘ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے داخلی محصولات کی سروس کے خلاف دائر مقدمے کے تصفیے کا حصہ ہے۔ یہ مقدمہ ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں کے افشا ہونے کے معاملے پر دائر کیا گیا تھا۔فنڈ کے تحت وہ افراد مالی معاونت کے لیے درخواست دے سکیں گے جو یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سیاسی مقاصد کے تحت مقدمات یا تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں بائیڈن انتظامیہ کے محکمہ انصاف کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کہا کہ یہ اقدام قانونی جنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کا شکار افراد کو اپنی شکایات پیش کرنے اور انصاف حاصل کرنے کے لیے ایک قانونی راستہ فراہم کرے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اداروں کو کبھی بھی کسی امریکی شہری کے خلاف بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونا چاہیے اور محکمہ انصاف کی کوشش ہے کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔








