اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ملک میں سالانہ 2.8 ملین میٹرک ٹن بناسپتی گھی تیار کیا جاتا ہے تاکہ بناسپتی گھی کی مقامی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ کھانے کے تیل اور بناسپتی گھی کی مقامی طلب کو پورا کرنے کیلئے درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے کیونکہ کھانے کے تیل کی مقامی پیداوار طلب کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن …
کھانے کے تیل کی درآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ملک میں سالانہ 2.8 ملین میٹرک ٹن بناسپتی گھی تیار کیا جاتا ہے تاکہ بناسپتی گھی کی مقامی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ کھانے کے تیل اور بناسپتی گھی کی مقامی طلب کو پورا کرنے کیلئے درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے کیونکہ کھانے کے تیل کی مقامی پیداوار طلب کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ کھانے کے تیل کی درآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو معیاری اور سستی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔








