امریکی صدرکی چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پرگفتگو، کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی

بیجنگ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) چینی صدرشی جن پنگ نے امریکا کی دعوت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پنگ کے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں …

بیجنگ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) چینی صدرشی جن پنگ نے امریکا کی دعوت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پنگ کے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے اور میں بھی کانگریس کے دوران چینی صدر کی جانب سے پالیسی سازی کے حوالے سے پیش کردہ پیغامات پر بڑی توجہ دی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میرا آئندہ دورہ چین اس وقت امریکی عوام کے درمیان بات چیت کا مقبول ترین موضوع بنا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply