نئی تعمیرات کے دوران ایسے ضوابط اپنانا ضروری ہیں جو نیٹ زیرو اخراج کے اہداف کے مطابق ہوں ،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نئی عمارتوں کی تعمیر کے دوران ایسے ضوابط اپنانا ضروری ہیں جو “نیٹ زیرو اخراج” کے اہداف کے مطابق ہوں

اقوام متحدہ ۔19مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نئی عمارتوں کی تعمیر کے دوران ایسے ضوابط اپنانا ضروری ہیں جو “نیٹ زیرو اخراج” کے اہداف کے مطابق ہوں کیونکہ تعمیراتی شعبہ عالمی کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کا 37 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے جو کسی بھی دوسرے شعبے سے زیادہ ہے۔شنہوا کے مطابق یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام اور گلوبل الائنس فار بلڈنگز اینڈ کنسٹرکشن کی جانب سے جاری کی گئی۔اس میں تعمیراتی شعبے میں کاربن کے اخراج میں تیزی سے کمی لانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی بحران کے اثرات کم کیے جا سکیں اور توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔گلوبل سٹیٹس رپورٹ فار بلڈنگز اینڈ کنسٹرکشن 2025-2026” کے دسویں ایڈیشن میں تعمیراتی شعبے کا جائزہ پالیسی، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور مالیاتی اقدامات سمیت مختلف اہم شعبوں میں لیا گیا تاکہ 2050 تک نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کے حصول کی راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید خبریں