ہری پور،آل پاکستان کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلسٹ علی رحمان کی ڈی پی او سے ملاقات

آل پاکستان کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوجوان کھلاڑی علی رحمان نے ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے ملاقات کی۔ڈی پی او نے قومی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر علی رحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت

ہری پور۔ 19 مئی (اے پی پی):آل پاکستان کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوجوان کھلاڑی علی رحمان نے ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے ملاقات کی۔ڈی پی او نے قومی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر علی رحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت،لگن اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے علی رحمان کو ہری پور پولیس کی جانب سے تعریفی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ باصلاحیت نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جو پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ کو نوجوانوں کی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے ضروری قرار دیا۔