شام کا یورپی یونین کی پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم

:شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے یورپی یونین کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ،جس کے تحت بعض شامی سرکاری اداروں پر عائد پابندیاں ختم کی گئی ہیں، جن میں وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ بھی شامل ہیں

دمشق ۔19مئی (اے پی پی):شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے یورپی یونین کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ،جس کے تحت بعض شامی سرکاری اداروں پر عائد پابندیاں ختم کی گئی ہیں، جن میں وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ بھی شامل ہیں۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے اس اقدام کو دمشق اور برسلز کے درمیان مستقبل میں تعاون کے امکانات کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔شیبانی نے ”ایکس” پر اپنے بیان میں یورپی یونین کے اس فیصلے کو بھی سراہا، جس میں سابق حکومت کی شخصیات اور شامی عوام کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر پر پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ ایسے تعاون کے خواہاں ہیں، جو شامی عوام کے مفاد میں ہو اور باہمی احترام پر مبنی ہو۔

 

مزید خبریں