امریکامیں رواں سال جی 20 تجارتی وزراء کا اجلاس وسکونسن میں ہوگا

امریکامیں رواں سال جی 20 تجارتی وزراء کا اجلاس وسکونسن میں ہوگا۔رائٹرز کے مطابق جیمیسن گریر رواں سال 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک امریکی ریاست وسکونسن میں جی 20 ممالک کے تجارتی وزراء کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

واشنگٹن ۔19مئی (اے پی پی):امریکامیں رواں سال جی 20 تجارتی وزراء کا اجلاس وسکونسن میں ہوگا۔رائٹرز کے مطابق جیمیسن گریر رواں سال 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک امریکی ریاست وسکونسن میں جی 20 ممالک کے تجارتی وزراء کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے مطابق اجلاس میں جبری مشقت، “موسٹ فیورڈ نیشن” اصول میں اصلاحات اور عالمی سطح پر صنعتی اضافی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ دسمبر میں جی 20 سربراہ اجلاس کی بھی میزبانی کریں گے، جو 14 اور 15 دسمبر کو میامی میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق عالمی تجارت، صنعتی مسابقت اور سپلائی چین سے متعلق امور اجلاس کے اہم نکات ہوں گے، جبکہ رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں