پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی انڈر18 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے، ترجمان

اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی انڈر-18 ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کامیابی سے جاری ہے، جہاں نوجوان کھلاڑی بھرپور جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق کیمپ کے صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے سخت جسمانی مشقوں، تکنیکی تربیت اور مختلف حکمت عملیوں پر مبنی ڈرلز میں حصہ …

لاہور۔19مئی (اے پی پی):اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی انڈر-18 ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کامیابی سے جاری ہے، جہاں نوجوان کھلاڑی بھرپور جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق کیمپ کے صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے سخت جسمانی مشقوں، تکنیکی تربیت اور مختلف حکمت عملیوں پر مبنی ڈرلز میں حصہ لیا۔

تربیتی کیمپ کا مقصد جاپان میں شیڈول آئندہ انڈر-18 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کو بھرپور انداز میں تیار کرنا ہے۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام اور ہیڈ کوچ قمر ابراہیم بھی موجود تھے۔ ہیڈ کوچ اور دیگر ماہر کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، تکنیکی مہارت اور کھیل کی حکمت عملی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔