کراچی۔ 19 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی سے ملاقات کے دوران کیا۔ …
پاک اٹلی تجارتی حجم میں مزید اضافے کے روشن امکانات موجود ہیں، گورنر سندھ
کراچی۔ 19 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک اٹلی تعلقات، باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک اٹلی تجارتی حجم تقریباً 1.6 ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے اور مشترکہ اقتصادی حکمت عملی کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید وسعت لائی جا سکتی ہے۔گ
ورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور عالمی تجارتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان روابط کومزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل فابریزیو بیلی نے سندھ میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی جدید طبی آلات، میڈیکل انکیوبیٹرز اور صنعتی ٹیکنالوجی میں نمایاں مہارت رکھتا ہے اور پاکستان ان تجربات سے بھرپور استفادہ کر سکتا ہے۔ملاقات میں ثقافتی تبادلوں، تعلیمی روابط اور سیاحت کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔









