اٹلی کے سائیکلسٹ فلیپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

اٹلی کے سائیکلسٹ فلیپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ میز بان 29 سالہ فلیپو گانا کی یہ گیروڈی اٹالیہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ بی بی سی کے مطابق بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے

روم۔20مئی (اے پی پی):اٹلی کے سائیکلسٹ فلیپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ میز بان 29 سالہ فلیپو گانا کی یہ گیروڈی اٹالیہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ بی بی سی کے مطابق بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے یاریجو سے ماسا تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو کہ انفرادی ٹائم ٹرائل پر 42کلو میٹر پر محیط تھا۔29 سالہ اٹلی کے سائیکلسٹ فلیپو گانا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ اور 53 سیکنڈز میں طے کرکے دسویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔نیدرلینڈز کے سائیکل سوار تھائمن آرینسمین نے دسویں مرحلے میں دوسری جبکہ فرانسیسی سائیکلسٹ ریمی کاوانیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونگیگارڈ مجموعی برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے۔فرانس کے 22 سالہ پال میگنیئر کس پنک جرسی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3459.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 8مئی سے شروع ہوکر 24 روز جاری رہنے کے بعد 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔