افریقا کی ترقی میں حمایت چین کی مستقل پالیسی ہے، وزیر خارجہ وانگ یی

چین نے کہا ہے کہ افریقا کی ترقی میں حمایت اس کی مستقل پالیسی ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے لائبیریا کی ہم منصب سارہ نینتی سے ملاقات کے دوران کہی۔

بیجنگ۔20مئی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ افریقا کی ترقی میں حمایت اس کی مستقل پالیسی ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے لائبیریا کی ہم منصب سارہ نینتی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ افریقا کی ترقی میں حمایت چین کی غیر متزلزل اور مستقل پالیسی ہے، چین لائبیریا کی جانب سے بین الاقوامی ثالثی ادارے کے نئے رکن کے طور پر شمولیت کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل ساؤتھ کے نمائندوں کے طور پر چین اور لائبیریا اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ سارہ نینتی نے کہا کہ لائبیریا ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا اور غربت کے خاتمے و ترقی کے حوالے سے چین کے تجربات سے سیکھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائبیریا انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور گلوبل انیشی ایٹوز کو سراہتا اور ان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں