برازیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ کارلو اینچیلوٹی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت برازیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ کارلو اینچیلوٹی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم انہوں نے رواں برس عالمی کپ جیتنے کی پیش گوئی سے گریز کیا …
برازیل فٹ بال ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کارلو اینچیلوٹی

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو۔20مئی (اے پی پی):برازیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ کارلو اینچیلوٹی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم انہوں نے رواں برس عالمی کپ جیتنے کی پیش گوئی سے گریز کیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے 26 رکنی حتمی سکواڈ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی کوچ نے کہا کہ وہ کوئی جادوگر نہیں بلکہ گزشتہ 40 برس سے فٹ بال کی دنیا میں کام کرنے والے تجربہ کار کوچ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور برازیل عالمی سطح کی مضبوط ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کے بقول اگر ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرلے تو عالمی کپ جیتنا بھی ممکن ہوگا۔برازیل اپنی مہم کا آغاز 13 جون کو نیو جرسی میں مراکش کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ گروپ سی میں اس کے دیگر حریف ہیٹی اور سکاٹ لینڈ ہوں گے۔کارلو اینچیلوٹی نے فرانس، برازیل، ارجنٹائن ،سپین، پرتگال اور انگلینڈ کو ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیمیں قرار دیا، تاہم کہا کہ فاتح کی پیش گوئی کرنا آسان نہیں۔ انہوں نے شائقین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیم پر اعتماد رکھیں، کیونکہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔برازیل کے 26 رکنی سکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کریں گے، جبکہ نیمار اپنے کیریئر کا چوتھا عالمی کپ کھیلیں گے۔اینچیلوٹی کا کہنا تھا کہ جدید فٹ بال میں کامیابی کے لیے صرف صلاحیت کافی نہیں بلکہ عزم، ٹیم ورک، درست رویہ اور مکمل توجہ بھی ضروری ہے، اور وہ گزشتہ ایک برس سے انہی پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔








