سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اوران کے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا

ریاض۔20مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اوران کے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ اس گفتگو کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت اور باہمی روابط پر بھی بات چیت کی گئی۔ دوسری جانب کویتی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے میں رونما ہونے والے موجودہ واقعات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں اور علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے طریقوں پر بحث کی گئی۔