محمد بن سلمان سے عالمی اقتصادی ماہرین کی ملاقاتیں، 20ارب ڈالر کا معاہدہ

ریاض ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اور بلیکسٹن کمپنی نے 20ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی دستاویزات پر دستخط کردیئے ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولی عہد ، نائب وزیراعظم و سربراہ اقتصادی و ترقیاتی کونسل و سربراہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹین لگارڈ اٹلی کے وزیر خزانہ بیئر کارلو بدوان ، ورجن کمپنی …

ریاض ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اور بلیکسٹن کمپنی نے 20ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی دستاویزات پر دستخط کردیئے ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولی عہد ، نائب وزیراعظم و سربراہ اقتصادی و ترقیاتی کونسل و سربراہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹین لگارڈ اٹلی کے وزیر خزانہ بیئر کارلو بدوان ، ورجن کمپنی کے سربراہ رچرڈ برنسو، انٹرنیشنل چائنہ بینک کے چیئرمین ٹونگ لی، ارسلر کمپنی کے چیئرمین ایڈیٹن متھل نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اور بلیکسٹن کمپنی نے 20ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی دستاویزات پر دستخط کئے۔ بلیکسٹن کمپنی نے توقع ظاہر کی کہ 40ارب ڈالر سے امریکہ میں بنیادی ڈھانچہ تیار ہو گا۔ اس میں 20ارب ڈالر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ دے گا اور مزید 20ارب ڈالر سرمایہ کاروں سے حاصل کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply