اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.19فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.22فیصد اورچین سے درآمدات میں 20فیصد کی نموہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 18.036ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی …
پاک چین دوطرفہ تجارت میں 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.19فیصد اضافہ، چین کوپاکستانی برآمدات میں 7.22فیصد،درآمدات میں 20فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.19فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.22فیصد اورچین سے درآمدات میں 20فیصد کی نموہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 18.036ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.19فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک چین دوطرفہ تجارت کاحجم 15.26 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان 2.053ارب ڈالرکی دوطرفہ تجارت ہوئی جومارچ میں 3.326ارب ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 2.11ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پاک چین دوطرفہ تجارت کاحجم 21.75ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو 2.220ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.22فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.071ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اپریل میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 275.91ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 252.33ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 191.95ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.477ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں چین سے درآمدات پر15.81ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر13.19ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اپریل میں چین سے درآمدات کاحجم 1.777ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ میں 1.537ارب ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 1.609ارب ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں چین سے درآمدات پر16.31ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔\395








