عراق کے اپنے ملکی استحکام اور علاقائی خود مختاری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کی جائے گی، آیت اللہ خامنہ ای

تہران ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عراق کے اپنے ملکی استحکام اور علاقائی خود مختاری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔ یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ بیان عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور آیت اللہ خامنہ ای کی …

تہران ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عراق کے اپنے ملکی استحکام اور علاقائی خود مختاری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔ یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ بیان عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور آیت اللہ خامنہ ای کی حالیہ ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس ملاقات سے قبل العبادی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply