بھارت اور اسرائیل کا ایک مشترکہ جاسوسی منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے ، جس میں حجاج کرام کو ہدف بنایا گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے حج کے دوران بہتر سہولیات فراہم کرنے کے بہانے حجاج کرام میں اسمارٹ واچز تقسیم کی گئی ہیں اور بھارتی حکام نے بھارت سے جانے والے تمام حجاج کرام …
بھارت اور اسرائیل کا ایک مشترکہ جاسوسی منصوبہ بے نقاب، حجاج کرام کو ہدف بنایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):بھارت اور اسرائیل کا ایک مشترکہ جاسوسی منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے ، جس میں حجاج کرام کو ہدف بنایا گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے حج کے دوران بہتر سہولیات فراہم کرنے کے بہانے حجاج کرام میں اسمارٹ واچز تقسیم کی گئی ہیں اور بھارتی حکام نے بھارت سے جانے والے تمام حجاج کرام کو لازمی طور پر یہ اسمارٹ واچ پہننے پر مجبور کیا ، ا س اسمارٹ واچ میں ایک اسرائیلی اسپائی ویئر ایپ نصب ہے۔
یہ ایپ حقیقی وقت میں ان کی نقل و حرکت، گفتگو، تصاویر اور اردگرد کے ماحول کی نگرانی کرتی ہے، جبکہ خفیہ طور پر سعودی عرب کے حساس مقامات اور سکیورٹی سے متعلق معلومات اکٹھی کرکے براہِ راست اسرائیلی انٹیلی جنس کو بھیجتی ہے۔ بھار ت اور اسرائیل کے اس منصوبے کے باعث دورانِ حج رازداری کی سنگین خلاف ورزی پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ یہ اقدام حجاج کرام کی ذاتی پرائیویسی میں ایک بڑی دخل اندازی تصور کیا جا رہا ہے۔ ادھر ماہرین نے اسے “پیگاسس طرز” کی ایک خطرناک کارروائی قرار دیا ہے، جو حج جیسے مقدس فریضے کو جاسوسی میں تبدیل کر رہی ہے۔








