اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نے طالبان رجیم میں افغانستان سے جوہری دہشت گردی کے خطرہ سے خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان رجیم نےاپنا جابرانہ تسلط برقراررکھنے کیلئے دنیا بھرکی دہشت گردتنظیموں کوپناہ دے رکھی ہے۔ افغانستان میں طالبان رجیم کی چھتری تلے موجود یہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں دنیا بھرکیلئے بڑا خطرہ بن گئیں۔ اقوام متحدہ نے افغانستان سے جوہری دہشت گردی کے سنگین اورممکنہ …
طالبان رجیم میں افغانستان سے جوہری دہشت گردی کا خطرہ،اقوامِ متحدہ کاانتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نے طالبان رجیم میں افغانستان سے جوہری دہشت گردی کے خطرہ سے خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان رجیم نےاپنا جابرانہ تسلط برقراررکھنے کیلئے دنیا بھرکی دہشت گردتنظیموں کوپناہ دے رکھی ہے۔ افغانستان میں طالبان رجیم کی چھتری تلے موجود یہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں دنیا بھرکیلئے بڑا خطرہ بن گئیں۔
اقوام متحدہ نے افغانستان سے جوہری دہشت گردی کے سنگین اورممکنہ خطرے سے دنیا کو خبردار کر دیا۔ اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکزکے مطابق تاجکستان سے چوری یورینیم ڈائی آکسائیڈ کی حامل133گولیاں افغانستان میں موجود القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔ ڈائریکٹرانسداد دہشت گردی مرکزاقوام متحدہ نے کہا کہ جوہری دہشت گردی کا خطرہ آج سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے باربارجوہری دہشت گردی کا ارادہ ظاہرکیا اورمتعدد واقعات میں تابکارمواد اسمگل یا پھرچوری ہوا۔ ماہرین کے مطابق یواین،امریکہ،پاکستان،یورپی اوروسطی ایشیائی ممالک بارہا افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کوسنگین خطرہ قراردے چکے ہیں، افغانستان میں دہشت گرد جدید ٹیکنالوجی اورغیرملکی جنگجوؤں کے ساتھ جوہری دہشت گردی کا حقیقی خطرہ پیدا کررہے ہیں۔








