سعودی عرب ،حجاج کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت دینے کے لیے مشاعر مقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز

سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے اپنی بھر پور تیاری کا اعلان کرتے ہوئے المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جو حج سیزن میں حجاج کی خدمت کے لیے ہمہ وقت وقف رہے گا۔

ریاض ۔21مئی (اے پی پی):سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے اپنی بھر پور تیاری کا اعلان کرتے ہوئے المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جو حج سیزن میں حجاج کی خدمت کے لیے ہمہ وقت وقف رہے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اعلان سے واضح ہوتا ہے کہ ذرائع نقل و حمل کا پورا شعبہ حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ اور قابلِ بھروسہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔سعودی ریلوے نے متعلقہ سکیورٹی اداروں اور دیگر ایجنسوں کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے اپنی تیاریاں مکمل کی ہیں۔حج سیزن کے محفوظ اور اعلٰی کارکردگی پر مبنی آغاز کی ضمانت کے طور پر، تین ایسی فرضی مشقیں کی گئیں جن میں ہجوم کو ویسے ہی عروج پر فرض کیا گیا تھا جیسے حج کے انتہائی اہم اور مصروف ترین لمحات میں ہوتا ہے۔المشاعرالمقدسہ میٹرو پروجیکٹ، پانچ مخصوص آپریشنل مراحل کے تحت کام کرے گا، جنھیں خاص طور پر حجاجِ کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور مناسک کی ترتیب کے تحت مقدس مقامات پر لانے اور لے جانے کے تیار کیا گیا ہے۔