ڈیرہ غازیخان کے تھانہ گدائی کے علاقے میں پولیس اور مبینہ جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مطلوب ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان ڈیرہ غازیخان پولیس کے مطابق تھانہ گدائی کو اطلاع موصول ہوئی کہ چند مسلح اور مشکوک افراد وڈور ندی کے علاقے میں جرائم کی نیت سے موجود ہیں
ڈیرہ غازیخان کے تھانہ گدائی کی حدود میں پولیس مقابلہ، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 21 مئی (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان کے تھانہ گدائی کے علاقے میں پولیس اور مبینہ جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مطلوب ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان ڈیرہ غازیخان پولیس کے مطابق تھانہ گدائی کو اطلاع موصول ہوئی کہ چند مسلح اور مشکوک افراد وڈور ندی کے علاقے میں جرائم کی نیت سے موجود ہیں۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گدائی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے محفوظ پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز عرف جاجی سکنہ چورہٹہ کے نام سے ہوئی، جو دہشت گردی، ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان صادق بلوچ نےکارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔








