چارسدہ ،اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار

چارسدہ میں اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور۔ 21 مئی (اے پی پی):چارسدہ میں اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس ضمیر خان نے اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ خواجہ وس منتقل کر دیا ۔ ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔