سعودی عرب کے شاہی خاندان کے مہمانوں کے دو گروپ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز سعودی وزارتِ اسلامی امور کے اعلی حکام نے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے شاہی مہمانوں کے پہلے دو گروپوں کا پرتپاک استقبال کیا
شاہی مہمانوں کے دو گروپ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

مزید خبریں
ریاض۔21مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہی خاندان کے مہمانوں کے دو گروپ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز سعودی وزارتِ اسلامی امور کے اعلی حکام نے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے شاہی مہمانوں کے پہلے دو گروپوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج وعمرہ کے تحت رواں سال 104 ممالک سے ڈھائی ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔وزارت نے بتایا کہ دو گروپوں میں 75 ممالک سے 1735 افراد مملکت پہنچے ہیں۔ بعد ازاں انہیں بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں رہائش تک پہنچایا گیا۔ اس موقع پر شاہی مہمانوں نے مملکت کی اعلی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شاندار انتظامات کیے۔ علاوہ ازیں اردن کی وزارت کے مشیر عبدالرحمان الذنیبات نے کہا کہ شاہی ضیافت میں حج پروگرام کے تحت انتہائی منظم انداز میں مثالی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ سالانہ بنیادوں پر لاکھوں حجاج کو مشاعر مقدسہ میں انتہائی منظم انداز میں سہولتیں فراہم کرنا مملکت کی قیادت کا مثالی کارنامہ ہے جس پر ہم خادم حرمین شریفین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر ممکن وسائل فراہم کیے۔ اردن کے قانونی امور کے مشیر ڈاکٹر مصطفی النوایسہ نے کہا کہ مملکت میں ڈیجیٹل ترقی سے سفرِ حج میں سہولت ملی ہے، عازمین حج اطمینان و سکون سے فریضہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراوڈ کنٹرولنگ میں مملکت عالمی سطح پر رول ماڈل ہے۔ مشاعر مقدسہ میں شاندار ترقیاتی منصوبے اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ مملکت کی اولین ترجیح حجاج کی خدمت اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔








