سپریم کورٹ آف پاکستان نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈائریکٹر جنرل حج رائو شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی ہیں
سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج رائو شکیل اور سابق جے ایس آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈائریکٹر جنرل حج رائو شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی ہیں۔کیس کی سماعت جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں تاہم ہائی کورٹ نے بعد ازاں انہیں بری کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔سماعت کے دوران جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان اب تو بوڑھے ہوچکے ہوں گے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کے چوتھے ملزم احمد فیض پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کے بریت کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیلیں خارج کر دیں۔








