ٹریفک پولیس مانسہرہ نے کالے شیشوں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر قانونی پولیس فلیش لائٹس کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔انسپکٹر انس خان کی نگرانی میں مختلف شاہراہوں اور اہم چوکوں پر روزانہ ناکہ بندیاں اور چیکنگ جاری ہے
مانسہرہ پولیس کا کالے شیشوں اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 21 مئی (اے پی پی):ٹریفک پولیس مانسہرہ نے کالے شیشوں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر قانونی پولیس فلیش لائٹس کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔انسپکٹر انس خان کی نگرانی میں مختلف شاہراہوں اور اہم چوکوں پر روزانہ ناکہ بندیاں اور چیکنگ جاری ہے،کارروائی کے دوران کالے شیشوں سے بلیک پیپرز اتارے جا رہے ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے، پولیس نے شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور غیر قانونی لوازمات کے استعمال سے گریز کی اپیل کی ہے۔








