مظفر آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و سپیکرچوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت فنانس کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر خزانہ آزاد جموں وکشمیر چوہدری قاسم مجید،ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی،سیکرٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر …
قائمقام صدر وسپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی زیرصدارت اجلاس، اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کفایت شعاری کی ہدایت

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و سپیکرچوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت فنانس کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر خزانہ آزاد جموں وکشمیر چوہدری قاسم مجید،ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی،سیکرٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر قانون سا ز اسمبلی کے مالی معاملات زیر بحث لائے گے اور آزاد جموں وکشمیر قانون سا زاسمبلی سیکرٹریٹ کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر و سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے سیکرٹریٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کفایت شعاری سے کام لیا جائے تاکہ غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جا سکتی ہیے ۔








