اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے مستحکم پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے استفادہ کے حوالے سے کاشتکاروں کی تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ کراپ لائف ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیانگ ہی ٹین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں پائیدار زرعی ترقی کیلئے بائیو …
زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے مستحکم پالیسی سازی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر سیانگ ہی ٹین
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے مستحکم پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے استفادہ کے حوالے سے کاشتکاروں کی تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ کراپ لائف ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیانگ ہی ٹین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں پائیدار زرعی ترقی کیلئے بائیو ٹیکنالوجی اور کراپ لائف پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور کئی بین الاقوامی کمپنیاں بائیو ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) پر سالانہ 6.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور یہ کمپنیاں کاشتکاروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔








