روس کا نئے ہائپر سانک میزائلوں کا کامیاب تجربہ

روس نے اپنی جوہری مشقوں کے دوران نئے سپر سانک بیلیسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔

ماسکو ۔22مئی (اے پی پی):روس نے اپنی جوہری مشقوں کے دوران نئے سپر سانک بیلیسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ تاس کے مطابق یہ اعلان روسی وزارت دفاع نےکیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک روز قبل چین کا انتہائی اہم دورہ کیا ہے۔روس کے صدر نے یہ چین کا دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے محض دو دن بعد کیا ، روس ایران کا تذویراتی اتحادی خیال کیا جاتا ہے ، ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ، عارضی جنگ بندی اور مستقل جنگی دھمکیوں کی زد پر ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے جمعرات کے روز یارس بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا، نیز زرکون ہائیپر سانک میزائلوں کا تجربہ بھی کیا۔ یہ تجربہ روسی جوہری مشقوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں