چین کے شہر شینزین میں جاری تین روزہ ڈرون ورلڈ کانگریس میں 17 ممالک اور خطوں کی 1,220 کمپنیوں کی شرکت

چین کے شہر شینزین میں جاری تین روزہ ڈرون ورلڈ کانگریس 2026 میں 17 ممالک اور خطوں کی کل 1,220 کمپنیاں ہزاروں اقسام کے ڈرونز اور لو آلٹی ٹیوڈ اکانومی پراڈکٹس(کم بلندی پر پرواز کرنے والی مشینیں اور اس سے متعلقل ٹیکنالوجی ) کی نمائش کرتی ہیں

بیجنگ۔22مئی (اے پی پی):چین کے شہر شینزین میں جاری تین روزہ ڈرون ورلڈ کانگریس 2026 میں 17 ممالک اور خطوں کی کل 1,220 کمپنیاں ہزاروں اقسام کے ڈرونز اور لو آلٹی ٹیوڈ اکانومی پراڈکٹس(کم بلندی پر پرواز کرنے والی مشینیں اور اس سے متعلقل ٹیکنالوجی ) کی نمائش کرتی ہیں جو اس صنعت میں تیز رفتار توسیع کا عکاس ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق 110,000 مربع میٹر پر پھیلے شینزین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں جاری اس ایونٹ بارے چینی کمپنی ہانگ زہو چیفی انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی کے نمائندے نے کہا کہ اب پوری دنیا ڈرونز کے لیے چین کی طرف دیکھ رہی ہے اور ہم اس حوالے سے کسی بھی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔ایک اور چینی کمپنی انہوئی چنگ جیا ایوی ایشن جو پہلی بار اس نمائش میں شرکت کر رہی ہے کے نمائندہ نے کہا کہ اس سال نمائش بہت بڑے پیمانے پر منعقد ہو رہی ہے اور اب ہم اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔کانگریس کے منتظمین کے مطابق، تقریب میں 50 سےزیادہ ممالک اور خطوں سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جن میں جنوبی کوریا، بھارت، متحدہ عرب امارات، جاپان، ویتنام، سویڈن، بیلجیم، روس، سپین، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 30 سے ​​زائد چینی صوبوں، میونسپلٹیز، اور خود مختار علاقوں کی طرف سے بھی ڈرنز کی نمائش میں زبردست دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ 2017 سے شروع ہونے والی یہ کانگریس مسلسل 10 سالوں سے منعقد ہوتی رہی ہے، جس میں 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 10 لاکھ سے زیادہ نمائندے شرکت کر چکے ہیں۔شینزین دنیا کے 70 فیصد صارف ڈرون اور تقریباً 50 فیصد صنعتی ڈرون تیار کرتا ہے۔ لو آلٹی ٹیوڈ اکانومی پراڈکٹس میں ہوائی جہاز، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل سپورٹ سسٹم شامل ہوتے ہیں جو فضائی حدود میں عام طور پر 1,000 میٹر (تقریباً 3,280 فٹ) سے نیچے تجارتی اور سول آپریشنز کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔