پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز وورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ کیمپ کے تیسرے روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں مختلف ٹریننگ ایکٹویٹیز میں بھرپور حصہ لیا

لاہور۔22مئی (اے پی پی):پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ کیمپ کے تیسرے روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں مختلف ٹریننگ ایکٹویٹیز میں بھرپور حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ کی زیر نگرانی خصوصی فیلڈنگ ڈرلز کیں جبکہ فیلڈنگ سیشن سے قبل سینیریو میچ بھی کھیلا گیا۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، اسکلز اور میچ اویئرنیس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ٹیم کو آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھرپور انداز میں تیار کیا جا سکے۔اس موقع پر ہیڈ آف ویمنز کرکٹ رافعہ حیدر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

مزید خبریں