سرگودھا ، 6 من مضر صحت گوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کے عملہ نے غیر قانونی سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مارکر 6 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا گیا

سرگودھا۔ 24 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کے عملہ نے غیر قانونی سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مارکر 6 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے گلشن سعید بھلوال روڈ پرغیر قانونی سلاٹر ہاوس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 من سے زائد گوشت برآمد کرلیا۔

موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر قرار دیا بعد ازاں قانونی کارئی گوشت کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا۔ ملزمان کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو تلقین کی ملاوٹ مافیاء کیخلاف ہیلپ لائن 1223 پر شکایت درج کروائیں۔