سعودی وزیر خارجہ شامی اور پرتگالی ہم منصب کا رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام اور پرتگال کے ہم منصبوں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے

ریاض ۔23مئی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام اور پرتگال کے ہم منصبوں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر خارجہ اور پرتگالی ہم منصب پاولو رینگل نے رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے کوششوں پر بات کی۔