اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل میں پاکستان نے کہا ہے کہ لیبیا میں پائیدار امن صرف ایک لیبیا کی قیادت والے سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور بین الاقوامی عدالتی نظام کو انصاف اور غیر جانبداری کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔
لیبیا میں عدالتی خودمختاری کا احترام ضروری ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف

مزید خبریں
اقوام متحد ہ ۔23مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل میں پاکستان نے کہا ہے کہ لیبیا میں پائیدار امن صرف ایک لیبیا کی قیادت والے سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور بین الاقوامی عدالتی نظام کو انصاف اور غیر جانبداری کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اسلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اگرچہ پاکستان بین الااقوامی معاہدے روم آئین کا فریق نہیں ہے، لیکن وہ سنگین جرائم کے لیے شفاف اور غیر جانبدار احتساب کے مقصد کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی احتسابی اداروں کی ساکھ صرف اسی وقت برقرار رہ سکتی ہے جب بین الاقوامی قانون کا یکساں اطلاق اور انصاف کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔








