نیو یارک سٹی کے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک شپ یارڈ پر موجود بارج (کشتی نما پلیٹ فارم) میں آگ لگنے اور دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔
نیو یارک سٹی ، شپ یارڈ پر موجود بارج میں آگ لگنے اور دھماکوں سے ایک شخص ہلاک ، 30 ازخمی

مزید خبریں
نیو یارک سٹی ۔23مئی (اے پی پی):نیو یارک سٹی کے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک شپ یارڈ پر موجود بارج (کشتی نما پلیٹ فارم) میں آگ لگنے اور دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ آف نیو یارک سٹی (ایف ڈی این وائی) کے ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف ایمرجنسی میڈیکل سروسز ایان سوورڈز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ایک عام شہری تھا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں ایف ڈی این وائی کے 34 اہلکار زخمی ہوئے۔نیو یارک کے میئر نے تصدیق کی ہے کہ ایک فائر مارشل کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک فائر فائٹر شدید زخمی ہے۔انہوں نےکہا کہ 200 سے زائد امدادی اہلکار اور فائر فائٹرز موقع پر موجود رہے اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ مکمل طور پر بجھنے کے بعد واقعے کی جامع تحقیقات شروع کی جائیں گی۔اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شپ یارڈ کے پچھلے حصے میں موجود 150 فٹ بائی 150 فٹ دھاتی ڈھانچے کے تہہ خانے میں دو مزدور پھنس گئے تھے۔ جب امدادی ٹیمیں انہیں تلاش کرنے کے لیے اندر داخل ہوئیں تو اسی دوران دو دھماکے ہو گئے۔








