چینی صدر کا صوبہ شانشی میں گیس دھماکے کے باعث جانی نقصان پراظہارتشویش

چین کے صدرِ شی جن پنگ نے صوبہ شانشی کے ضلع چھن یوان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے بعد اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق "لیو شن یو” کوئلہ کان کے زیرِ زمین حصے میں گیس دھماکہ ہوا

بیجنگ ۔23مئی (اے پی پی):چین کے صدرِ شی جن پنگ نے صوبہ شانشی کے ضلع چھن یوان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے بعد اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق "لیو شن یو” کوئلہ کان کے زیرِ زمین حصے میں گیس دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ شی جن پنگ نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جائے، سائنسی بنیادوں پر تلاش اور امدادی کارروائیاں منظم کی جائیں اور بعد از حادثہ امور کو مناسب انداز میں نمٹایا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق ذمہ داروں کا سخت احتساب کیا جائے۔

مزید خبریں