سربیا میں سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگراموں "شی جن پنگ کا ثقافت سے لگاؤ” اور "صدر شی کے خطوط ” کی نشریات کا آغاز

سربیا میں سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگراموں "شی جن پنگ کا ثقافت سے لگاؤ” اور "صدر شی کے خطوط ” کی نشریات کا آغاز

بیجنگ ۔23مئی (اے پی پی):سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کے دورۂ چین سے قبل 20 مئی کو بلغراد میں چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ خصوصی پروگراموں "شی جن پنگ کا ثقافت سے لگاؤ” اور "صدر شی کے خطوط” کی نشریات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چینی میڈیا کے مطابق پروگرام "شی جن پنگ کا ثقافت سے لگاؤ” میں شی جن پنگ کی جانب سے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ترقی سے متعلق اہم ہدایات کو پیش کیا گیا ہے۔ اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ شی جن پنگ "ثقافت کی خوشحالی سے ملک کی خوشحالی اور ثقافت کی مضبوطی سے قوم کی مضبوطی” کے تصور کو کس گہرائی سے دیکھتے ہیں، جبکہ ثقافتی ورثے سے ان کی وابستگی اور تاریخی و تہذیبی تسلسل کے تحفظ کے لیے ان کے وژن کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام عالمی ناظرین کے سامنے شی جن پنگ کے ثقافتی نظریات کے بنیادی نکات اور ان کی طرزِ حکمرانی کی گہری ثقافتی بنیادوں کی وضاحت کرتا ہے۔دوسرا پروگرام "صدر شی کے خطوط” مختلف ممالک کے فنکاروں اور نوجوانوں کے نام شی جن پنگ کے خطوط، نیز ورلڈ سائنالوجسٹ کانفرنس کے نام ان کے تہنیتی پیغام جیسے مواد پر مشتمل ہے۔ پروگرام میں عوامی سطح پر دوستی کے فروغ، دلوں کو قریب لانے کی سفارتی سوچ اور نئے دور میں چین کے کھلے پن، شمولیت اور مشترکہ کامیابی پر مبنی ذمہ دار بڑی طاقت کی شبیہ کو اجاگر کیا گیا ہے۔تقریب میں شریک چینی اور سرب شخصیات نے کہا کہ شی جن پنگ کے پیش کردہ "انسانیت کے ہم نصیب معاشرے” کے تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز نے دنیا کے لیے مشترکہ ترقی کا ایک روشن خاکہ پیش کیا ہے۔