چین کی وزارتِ تجارت کے مطابق 2026 کے جنوری سے اپریل تک ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے 20 ہزار 113 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہیں۔
چین میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 287.69 بلین یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری ، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد مسلسل اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔23مئی (اے پی پی):چین کی وزارتِ تجارت کے مطابق 2026 کے جنوری سے اپریل تک ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے 20 ہزار 113 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق ا س دوران غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال کا حجم 287.69 بلین یوان رہا ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران چین میں موجود غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد مسلسل بڑ ھ رہی ہے جو 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے
جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.6 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔زیادہ تر غیر ملکی کمپنیاں چین میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری بڑھانے کا انتخاب کر رہی ہیں۔ 2025 میں 8 ہزار سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔اسی طرح 2026 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے چین میں مزید سرمایہ کاری کی ہے۔








