یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد ال انانی نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے دورۂ چین کا مقصد چین کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنا ہے، کیونکہ چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یونیسکو اور چین کے درمیان تعاون اب دوطرفہ دائرے سے آگے بڑھ …
چین یونیسکو کے اہم ترین شراکت داروں میں شامل، تعاون گلوبل ساؤتھ تک پھیل چکا ہے،خالد ال انانی

مزید خبریں
بیجنگ ۔23مئی (اے پی پی):یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد ال انانی نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے دورۂ چین کا مقصد چین کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنا ہے، کیونکہ چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یونیسکو اور چین کے درمیان تعاون اب دوطرفہ دائرے سے آگے بڑھ کر گلوبل ساؤتھ تک پھیل چکا ہے۔ دونوں فریق یونیسکو کے تمام شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، جن میں تعلیم، سائنس، ثقافت، ابلاغ اور اطلاعات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 مئی کو چین کے صدر شی جن پنگ سے پرتپاک ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ شی جن پنگ نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور تہذیبی تبادلوں و باہمی سیکھنے کے لیے چین کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔اس سے انہیں مارچ 2014 میں شی جن پنگ کے یونیسکو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کی گئی اہم تقریر یاد آ گئی۔ یہ تصور یونیسکو کی ذمہ داریوں سے مکمل مطابقت رکھتا ہے، کیونکہ امن انسانوں کے دلوں میں تعمیر کیا جانا چاہیے اور تعلیم، سائنس اور ثقافت کے ذریعے ہی امن کا تحفظ ممکن ہے۔








