اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی غذائی ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 17.65 فیصد اضافہ ریکارڈ ہواہے۔ شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ عرصہ کے دوران 28488 میٹرک ٹن مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات ہوئیں جس کی مالیت 7 کروڑ …
رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مچھلی برآمدات میں 17.65 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی غذائی ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 17.65 فیصد اضافہ ریکارڈ ہواہے۔ شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ عرصہ کے دوران 28488 میٹرک ٹن مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات ہوئیں جس کی مالیت 7 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 6 کروڑ 40 لاکھ 6 ہزار ڈالر کی 21959 میٹرک ٹن مچھلی اور اس کی مصنوعات براامد کی گئیں۔ یہ اعداد و شمار سمندری خوراک کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 17.65 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔








