رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں 100 اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 100 مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ پہلی سہ ماہی میں 1088 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی جس کی مالیت 344,000 ڈالر بنتی ہے جبکہ اس عرصہ …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 100 مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ پہلی سہ ماہی میں 1088 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی جس کی مالیت 344,000 ڈالر بنتی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران 91916 میٹرک ٹن چینی جس کی مالیت 4 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار ڈالر بنتی ہے، برآمد کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 100 فیسد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ زیر جائزہ اس عرصہ کے دوران تمام دیگر غذائی اجناس کی برآمدات کی مالیت 140.299 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 132.216 ملین ڈالر کی تمام دیگر غذائی اجناس برآمد کی گئیں۔ شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں پھھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 24.37 فیصد اور 0.99 فیصد کمی آئی جبکہ پہلی سہ ماہی میں دالوں کی کوئی مقدار برآمد نہیں ہوئی۔ پہلی سہ ماہی میں فوڈ گروپس کی برآمدات گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 17.52 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

Leave a Reply