سنگاپور کی نان آئل برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ

سنگاپور کی نان آئل ڈومیسٹک ایکسپورٹس میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو توقعات سے بہتر کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔

سنگاپور۔25مئی (اے پی پی):سنگاپور کی نان آئل ڈومیسٹک ایکسپورٹس میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو توقعات سے بہتر کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔ شنہوا کے مطابق انٹرپرائز سنگاپور نے پیر کو برآمدات کے سہ ماہی اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کی۔ اعداد و شمار کے مطابق الیکٹرانک برآمدات میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 57.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ غیر الیکٹرانک برآمدات میں 3.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔انٹرپرائز سنگاپور نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2026 کے دوران مصنوعی ذہانت سے متعلق مضبوط طلب کے باعث الیکٹرانکس سیکٹر نان آئل برآمدات کی نمو کو سہارا دیتا رہے گا، اگرچہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور تجارتی تنازعات میں دوبارہ اضافے جیسے خدشات بدستور موجود ہیں۔پہلی سہ ماہی میں نان آئل ری ایکسپورٹس میں بھی سالانہ بنیادوں پر 45.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ الیکٹرانکس مصنوعات کی ترسیل رہی۔رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی مجموعی تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی جہاں پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی تجارتی حجم 25.6 فیصد بڑھا جبکہ برآمدات اور درآمدات دونوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں خدمات کے شعبے کی مجموعی تجارت میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں