کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے شہر کے مختلف علاقوں میں 27 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 30 زخمی ڈاکوؤں سمیت 42 ملزمان گرفتار کرکے 35 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔
کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے 952 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات و اسلحہ برآمد کیا

مزید خبریں
کراچی۔25مئی (اے پی پی):کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے شہر کے مختلف علاقوں میں 27 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 30 زخمی ڈاکوؤں سمیت 42 ملزمان گرفتار کرکے 35 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں مجموعی طور پر 952 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انسداد منشیات مہم اور مبینہ مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 25 کلو 213 گرام چرس، 3 کلو 566 گرام آئس و کرسٹال اور ہیروئین بھی برآمد کی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 148 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے اور مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر چھینی و چوری کی گئی 35 موٹرسائیکلیں اور 1 گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔








