وزیر مملکت فہد ہارون کی مکہ مکرمہ میں صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح احمد جامع سے غیر رسمی ملاقات

مکہ مکرمہ ۔25مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے مکہ مکرمہ میں صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح احمد جامع سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی خیرسگالی اور احترام کا اظہار کیا گیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار ماحول میں …

مکہ مکرمہ ۔25مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے مکہ مکرمہ میں صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح احمد جامع سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی خیرسگالی اور احترام کا اظہار کیا گیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار ماحول میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ملاقات میں گورنر سندھ سید نہال ہاشمی، سردار قادر، نصیر ہاشمی اورصومالیہ کے نائب وزیراعظم کی اہلیہ بھی شریک تھیں۔یہ ملاقات پاکستان اور صومالیہ کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کے جذبے کی عکاس تھی۔