ارجنٹائن حکومت کی سویابین برآمدی ٹیکس میں کمی، زیر کاشت رقبے میں اضافے کا امکان

بیونس آئرس ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ ارجنٹائن حکومت کی جانب سے سویابین کی برآمد پر عائد ٹیکس میں کمی سے جنس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے کا امکان ہے۔حال ہی میں جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق حکومت سویا بین کی برآمد پر عائد ٹیکس میں کمی پر غور کررہی ہے جس کے تحت آئندہ پیداوار کو بیرون ملک برآمد کی اجازت ہوگی …

بیونس آئرس ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ ارجنٹائن حکومت کی جانب سے سویابین کی برآمد پر عائد ٹیکس میں کمی سے جنس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے کا امکان ہے۔حال ہی میں جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق حکومت سویا بین کی برآمد پر عائد ٹیکس میں کمی پر غور کررہی ہے جس کے تحت آئندہ پیداوار کو بیرون ملک برآمد کی اجازت ہوگی اس سے کاشتکاروں کو ملک میں زیادہ سے زیادہ رقبہ سویابین کے زیر کاشت لانے کی رغبت ملے گی۔انھوں نے کہا کہ صدر ماریشیو میکری کے برسر اقتدار آنے کے بعد جاری معاشی پالیسیوں سے ملک میں مکئی اور گندم کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوا تاہم سویابین کے زیرکاشت رقبے میں کمی ہوئی جس کی وجہ جنس کی برآمد پر بھاری ٹیکس کا نفاذ ہے۔منصوبے کے تحت حکومت جنوری 2018 ءسے ہرماہ سویابین کی برآمد پر عائد ٹیکس میں نصف فیصد کمی کرے گی اور یہ سلسلہ دو سال تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply