فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کریں گے
فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کریں گے۔
نمازِ عید کے موقع پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکام، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بروقت پہنچ کر انتظامات میں تعاون کریں۔








