آئی سی ٹی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے عید کے دوسرےروز الرٹ،سکیورٹی کے سخت انتظامات
آئی سی ٹی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے عید کے دوسرےروز الرٹ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)پولیس عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک رہی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔جمعرات کو پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی)سید علی ناصر رضوی شہر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر تے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ تفریحی مقامات اور اہم عوامی مقامات پر خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا جبکہ فیملیز اور سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے اضافی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ۔حکام کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے اور عید کی پرامن تقریبات کو یقینی بنانے کے لیے تفریحی مقامات اور بڑی سڑکوں کے ارد گرد پٹرولنگ یونٹس مسلسل متحرک ہیں۔
سینئر پولیس افسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں جنہوں نے سکیورٹی اور پولیسنگ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا۔حکام نے کہا کہ تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ شہر بھر میں موثر سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کی مسلسل نگرانی کے لیے سیف سٹی سرویلنس کیمروں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔








