نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار نیویارک میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر (کل) واشنگٹن روانہ ہوں گے
نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار نیویارک میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر (کل) واشنگٹن روانہ ہوں گے

مزید خبریں
نیویارک۔28مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور نیویارک میں دیگر اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر (کل) جمعہ کو واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
جمعرات کودفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم دورے کے دوران امریکہ کے وزیرِخارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات میں اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ دورہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں اپنی سرکاری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد نائب وزیرِاعظم اسی روز اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔








